پرائیویٹ ہسپتالوں میں کام کرنے والے پیرامیڈیکل اہلکار معاشی مشکلات کا شکار

0

ُجہلم: پرائیویٹ ہسپتالوں میں کام کرنے والے پیرامیڈیکل اہلکار معاشی مشکلات کا شکار ، 12گھنٹے اور کئی مرتبہ اس سے بھی زیادہ کام کرتے ہیں ، تنخواہ 10سے 12ہزار روپے مقرر، ہفتہ وار چھٹی کم ہی ملتی ہے ، اوور ٹائم کی صورت میں کوئی اضافی الاؤنس نہیں ۔

ان خیالات کا اظہار جہلم شہر و گردونواح میں قائم مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں میں کام کرنے والے پیرامیڈیکل سٹاف نے اخبارنویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ اکا دُکا پرائیویٹ ہسپتالوں کے علاوہ زیادہ تر ہسپتالوں میں پیرامیڈیکل سٹاف انتہائی غیر انسانی سلوک برداشت کر رہا ہے،محکمہ صحت تمام پرائیویٹ ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے کلینکس کو پابند بنائے کہ وہ کم از کم تنخواہ سرکاری قوانین کے مطابق اداکرنے کے پابند ہوں،موجودہ مہنگائی کے دور میں پرائیویٹ ہسپتالوں کے پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے زندگی گزارنا انتہائی دشوار ہو چکا ہے ۔

پیرا میڈیکل سٹاف نے صوبائی و وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام پرائیویٹ ہسپتالوں میں پیرامیڈکل سٹاف کی تنخواہوں بارے تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ کو پابندبنائے اور حکومت کی مقررہ کردہ اجرت کے مطابق پیرامیڈیکل سٹاف کو تنخواہیں دی جائیں تاکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں کام کرنے والے ملازمین اپنے بیوی بچوں کو رزق حلال کما کر دے سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.