ڈومیلی میں ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، 27سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

0

ڈومیلی: نواحی علاقہ میں ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم ، 27سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا، نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے نواحی علاقہ تھانہ ڈومیلی کی حدود گتر چوک میں موٹر سائیکل سوار اور ٹریکٹر میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار 27سالہ مدثر عمر سکنہ پنگروٹ داخلی بڑاہ گواہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

موٹر سائیکل سوار گتر سے گجر کٹاریاں جا رہا تھا اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ڈومیلی موقع پر پہنچ گئی اور رپورٹ درج کر لی جبکہ جاں بحق ہونیوالے مدثر عمر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.