کھلی کچہری کا مقصد عوام اور افسران کے مابین فاصلہ ختم کرنا ہے۔ راجہ یاور کمال

عوام الناس کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی پی او جہلم سید حماد عابد

0

سوہاوہ: وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر عوام الناس کے مسائل کے فوری حل کے لئے ممبر صوبائی اسمبلی / پارلیمانی سیکرٹری راجہ یاور کمال، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو/ ایڈمنسٹریٹر میثم عباس نے محکمہ پولیس اور دیگر محکموں کے اعلی افسران کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بڑاگواہ تحصیل سوہاوہ میں بعد نماز جمعہ کھلی کچہری لگائی۔

کھلی کچہری میں ڈپٹی سپرنٹڈنٹ پولیس، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد، ایس ایچ او سوہاوہ سمیت مختلف محکموں کے سربرہان اورسائلین نے شرکت کی۔

ڈی پی او کیپٹن (ر) سید حماد عابد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میثم عباس، ایم پی اے راجہ یاور کمال نے سائلین کی طرف سے پیش کی گئی درخواستیں کی سماعت کی اورازالہ کے لئے متعلقہ محکموں کے افسران کو کاروائی مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پرتحصیل سطح پرکھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے ،دکھی عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ عوام الناس کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کوہدایات جاری کیں کہ وہ عوام کے مسائل کا فوری ازالہ کریں۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور افسران کے مابین فاصلہ ختم کرنا ہے اور حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کی خدمت اسی طرح جاری رہے گی۔

کھلی کچہری میں متعدد سائلین نے درخواستیں دیں جن پر متعلقہ محکموں سے جواب طالب کیا گیا اور مسائل کا فی الفور ازالہ کرنے کے لئے احکامات جاری کیے گئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.