جہلم

آئیسکو نے بھاری بلوں کی بجلیاں گرا دیں، جہلم کے صارفین کو ہزاروں روپے کے ماہانہ بل موصول

جہلم: آئیسکو سرکل جہلم کے صارفین کو ہزاروں روپے کے ماہانہ بل موصول ، گھریلو صارفین پر آئیسکو نے بھاری بلوں کی بجلیاں گرا دیں، عام چھوٹا گھر بھی 10 ہزار روپے سے کم ماہانہ بل جاری نہیں کیا گیا، صارفین بجلی ذہنی تناؤ کا شکار، واپڈا والے بلوں کی درستگی کی بجائے صارفین کو ٹرخانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق آئیسکو سرکل جہلم میں صارفین کو موصول ہونے والے بل جو کہ ہزاروں روپوں کے بجھوائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے صارفین نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئیسکو سرکل جہلم کے افسران کی سرپرستی میں میٹر ریڈرز جان بوجھ کر 2/4 دن کا وقفہ ڈال کر میٹر ریڈنگ کرتے ہیں جس کیوجہ سے یونٹس میں اضافے پر صارفین کو ہزاروں روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کو واپڈا کو بھی پرائیویٹ کرنا چاہیے تاکہ مقابلے کی فضا قائم ہو اور واپڈا میں پائی جانے والی مالی و انتظامی بدعنوانیوں کا خاتمہ ہو سکتے۔

صارفین نے بتایا کہ بے شمار ایسے گھرانے موجود ہیں جہاں ایک پنکھا اور 2 لائٹس جلتی ہیں لیکن موصول ہونے والا بل ہزاروں روپے پر مشتمل ہے جس کی درستگی کے لئے واپڈا دفتر رجوع کرتے ہیں تو متعلقہ افسران بلوں کو درست کرنے کی بجائے لالی پاپ دیکر ٹرخا دیتے ہیں۔

صارفین نے وزیراعظم پاکستان ، چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ واپڈا کو پرائیویٹ کرکے نجی کمپنیوں کو ذمہ داری سونپی جائے تاکہ واپڈا میں کام کرنے کی فضا قائم ہو ، کرپٹ بدعنوان ، راشی افسران و ملازمین سے چھٹکارہ حاصل ہو۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button