غریبوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی رمضان المبارک کے مہینے کا درس ہے، چوہدری منیر احمد

0

دینہ: بہترین انسان وہ ہے جو غریب نادار لوگوں کے کام آئے ،غریبوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی رمضان المبارک کے مہینے کا درس ہے ماہ رمضان کا احترام کریں ،روزہ دار اللہ کے نزدیک ہے ،ماہ رمضان میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمائیں ،رمضان شریف میں غریب آدمی کا خاص خیال رکھیں۔

ان خیالات کا اظہار تحصیل دینہ کے مایہ ناز فوک گلوکار چوہدری منیر احمد نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آج تک جو بھی کا م کیا اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کیا میں اپنے گروپ ممبران احسن رضاآرمونیم ماسٹر ،شکیل احمد گھڑا نواز ،محمد خالد بانسری ماسٹر ،نصیر احمد ڈھولک نواز اور مظہر حسین کی وجہ سے اپنے فن میں کامیا ب ہو رہا ہوں ،میرا گروپ عرصہ دس سال سے مختلف علاقوں میں جاکر اپنے فن کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے میوزک گروپ کی عزت کرتا ہوں ،میرے گروپ کی محنت سے آج عوام اتنا پیار کرتی ہے علاقائی ثقافت کو پروان چڑھانے کی کوشش کی حال ہی میں میرا یوکے کا کامیا ب دورہ رہا بیرون ممالک جا کر پاکستان کی نمائندگی کر کے دلی سکون ملتا ہے ،رمضان کے مقدس مہینے میں ایک دوسرے کا خیال رکھیں میری اور میرے گروپ کی نظر میں بہترین انسان وہ ہے جو غریب نادار لوگوں کے کام آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان کے مہینے خوشی غمی میں اپنے یتیم مساکین و غریب بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھیں ،ملک پاکستان اللہ کی طرف سے خاص عظمت ہے ہمیں اپنے ملک کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.