جہلماہم خبریں

ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی ضلع بھر میں کارروائیاں،52 فوڈپوائنٹس کامعائنہ جبکہ متعدد کو جرمانے

جہلم: ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، فوڈ اتھارٹی نے اپنا مشن صحت مند پنجاب کو جاری رکھتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں شہر اور اس کے گردو نواح کا معائنہ کیا اور 52 فوڈپوائنٹس کامعائنہ کیا ، چیکنگ کے دوران منگلا روڈ دینہ میں موجود شاندار بیکرز اینڈ کنفیکشنری (پروڈیکشن یونٹ) کو پہلے سے دیئے ہوئے اصلاحی نوٹسز پر عمل نہ کرنے ،حفظان صحت کے ناقص انتظامات،ملازمین کا دستانوں اور اپرن کے بغیر کام کرنے، ملازمین کے میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ کی عدم موجودگی، احاطے میں صفائی کے ناقص انتظامات،مصالہ جات کے گندے ڈبے اور غذائی اشیاء بنانے کے لیے گندے اوزاروں کا استعمال،تیار شدہ کیک اور بسکٹ کے ٹریز پر تیاری اور ختم ہونے والی تاریخوں کے نہ ہونے، احاطے کی گندی دیواریں اور فرش،غذائی اشیاء کوپاؤں کی سطح پر رکھنے،غذائی اشیاء رکھنے کے لیے گندے شیلف کا استعمال،غذائی اشیاء کو ڈھانپ کے نہ رکھنے،فریزر سٹوریج میں گندگی ، تیار شدہ بیکری کی اشیاء کواخباروں کے ساتھ ٹرے میں رکھنے،کچرہ ضائع کرنے کے نا مناسب انتظامات،سٹوریج ایریا میں گندگی، بڑی تعداد میں حشرات کی سٹوریج ایریا میں موجودگی، ،احاطے میں مکڑی کے جالوں کی موجودگی اور مچھر مار سپرے کو غذائی اشیاء کے ساتھ رکھنے کی بنا پر سیل کر دیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صفائی کے انتظامات پر مختلف مقامات پر جرمانے عائد کیے جن میں منگلا روڈ دینہ میں موجود ہاشم جنرل سٹور کو معیاد التاریخ اشیاء رکھنے کے لیے علیحدہ ڈبہ نہ ہونے ، معیاد التاریخ اشیاء کے ملنے ، خریدی ہوئی غذائی اشیاء کا کوئی سراغ نہ ہونے اور غذائی اشیاء کو پاؤں کی سطح پر رکھنے کی بنا پر 2000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔روہتاس روڈ جہلم میں موجود موئز کولڈ کارنر کومعیاد التاریخ اشیاء رکھنے کے لیے علیحدہ ڈبہ نہ ہونے ،معیاد التاریخ اشیاء کے ملنے ، خریدی ہوئی غذائی اشیاء کا کوئی سراغ نہ ہونے اور غذائی اشیاء کو پاؤں کی سطح پر رکھنے کی بنا پر 2000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔ پنن وال پنڈ دادنخان میں موجود غوثیہ مہریہ کریانہ سٹو کو معیاد التاریخ اشیاء رکھنے کے لیے علیحدہ ڈبہ نہ ہونے اور معیاد التاریخ اشیاء کے ملنے کی بنا پر 2000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔پنن وال پنڈ دادنخان میں موجود بسم اللہ ٹریڈرز کو احاطے میں صفائی کے ناقص انتظامات ، معیاد التاریخ اشیاء رکھنے کے لیے علیحدہ ڈبہ نہ ہونے اور معیاد التاریخ اشیاء کے ملنے کی بنا پر 2000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کی ٹیموں نے سبزی اورفروٹ شاپس کا معائنہ کیا اور معائنے کے دوران گلی سڑی اور خراب سبزیاں اور پھل جس میں کریلا1کلوگرام،کدو500گرام،بینگن 10کلوگرام ، گا جر 5کلوگرام،امرود3کلوگرام،آڑو1کلوگرام،انگور 4کلوگرام،آم 3کلوگرام اور1 درجن کیلے کو تلف کر دیا گیا۔مزیدکاروائیوں میں لوٹا موڑ جہلم میں موجود احدسویٹس اینڈ بیکرز سے ملنے والی مٹھائی میں کیڑے مکوڑوں کی موجودگی کی بنا پر 500گرام مکس مٹھائی اور 250گرام نمک پارے کو تلف کر دیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف مقامات پر موجود کریانہ سٹورز،ملک شاپ اور فوڈ پوائنٹس کی چیکنک کی اور انھیں ہدایات جاری کی کہ وہ غیر معیاری اشیاء خوردونوش اورجن اشیاء پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے پابندی عائد ہے اسے فروخت نہ کریں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button