جہلم

عطائیوں ، جعلی ادویات فروخت کرنیوالوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ جہانزیب اعوان

جہلم: ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈنے زائد المعیاد، بغیر لائسنس ، جعلی ادویات فروخت کرنیوالے 9 کیسز کی سماعت کی گئی جس میں سے 2 عطائیوں، میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف کیسز پراسکیوشن کیلئے عدالت بھجوانے کی منظوری دیدی ،متعددکو سخت وارننگ جاری کر دی گئی۔

کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان ہوا جس میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ برخونہ وحید، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور چار تحصیلوں سے ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی ۔

کمیٹی کے روبرو مجموعی طور پر مجموعی طور پر سماعت ہونے والے کیسز میں سے 2 کیسز قانون کے مطابق پراسکیوشن کیلئے ڈرگ کورٹ کو بھجوانے کی منظوری دیدی گئی جبکہ تین کیسز میں وارننگ جاری کی گئی اور چندکیسز آئندہ اجلاس تک ملتوی کئے گئے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان نے ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ عطائیوں ، جعلی ادویات فروخت کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے ۔ انہوں نے واضع کیا کہ تمام قوانین کو فالو کرنا ہوگا اور اگر کسی جگہ خلاف ورزی کی گئی تو اسکے خلاف ایکشن لیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button