دینہ

دینہ کے مسائل پر کڑی نظر ہے، منگلا روڈ پر کام بہت جلد شروع ہو جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر وقار محمود

دینہ میں ایس او پیز پرمکمل عمل درآمد کروایا جائے، تاجر اور شہر ی اس بات کا خاص خیال رکھیں گزشتہ روز میری عدم موجودگی کے باعث انتظامیہ کی طرف سے تاجر وں کے ساتھ ہونیوالی زیادتی پرمعذرت خواہ ہوں آئندہ کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو گی کاروبار حکومت کی ہدایت کے مطابق رات 8بجے تک اجازت دے دی گئی اس خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار محمود نے دینہ پریس کلب کے وفد صدر سید توقیر آصف شاہ ، سرپرست اعلی امجد محمود سیٹھی ، رضوان سیٹھی اور چوہدری محمد افضل سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مسائل پر میری کڑی نظر ہے منگلا روڈ پر کام بہت جلد شروع ہو جائے گا ، شہر کے نالوں کی صفائی کے لئے مشین کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہری کورونا کے حوالے سے حکومتی ہدایت پرتوجہ کریں آئندہ کسی تاجر کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو گی ، مگر ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا ، حکومت نے مزید ایک گھنٹہ بڑھا کر رات آٹھ بجے تک اجازت دے دی گئی ، جس کو تاجر حضرات یقینی بنائیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button