ٹھیکریاں کے رہائشی چوہدری عنصر ایڈووکیٹ کے والد محترم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

0

دینہ: ٹھیکریاں کے رہائشی چوہدری عنصر ایڈووکیٹ کے والد محترم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، مرحوم کی نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق گجر یوتھ فورم ضلع جہلم کے جنرل سیکرٹری چوہدری عنصر گجر ایڈووکیٹ کے والد محترم جو کہ گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے، مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں ٹھیکریاں میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ کے بعد مرحوم کے جسد خاکی کو قریبی قبرستان میں سپردخاک کر دیاگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.