سوہاوہ

سوہاوہ سے تعلق رکھنے والے فرانسیسی تاجر امجد عزیز مالوی کی راجہ زاہد عزیز خان سے اہم ملاقات

سوہاوہ سے تعلق رکھنے والے فرانسیسی تاجر امجد عزیز مالوی کی راجہ زاہد عزیز خان سے اہم ملاقات، علاقے کی ترقی کے لئے اپنا بھرپورکردار اداکرنے کی یقین دہانی، راجہ زاہد عزیز خان کی جانب سے خیر مقدم۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ سے تعلق رکھنے والے 37 سال سے فرانس میں مقیم معروف تاجر امجد عزیز مالوی نے سوہاوہ کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لئے سرگرم عمل راجہ زاہد عزیز خان سے اہم ملاقات کی۔
امجد عزیز مالوی جن کے فرانس میں آرگینک فوڈ کے 209 اسٹورز ہیں سوہاوہ کی ترقی کے بہت سے آئیڈیاز لیکر سوہاوہ آئے ہیں۔ اس حوالے سے جب انکو راجہ زاہد عزیز خان کے عزائم کا علم ہوا توانہوں نے ان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ۔
گزشتہ روز ایک خصوصی ملاقات میں سوہاوہ کی ترقی کے لئے پر عزم دونوں نوجوانوں نے مختلف پروجیکٹس پر اہم گفتگوکی۔ امجد عزیز مالوی سوہاوہ میں سب سے پہلے انوائرنمنٹ کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں اوراس حوالے سے ایک پروجیکٹ پہ کام کرنا چاہتے ہیں۔ ان کی دیرینہ خواہش ہے کہ سوہاوہ کے ہر نوجوان کا اپنا روزگار ہو۔جیسے میں نے پورے فرانس میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ایسے ہی سوہاوہ کے نوجوان پورے پاکستان میں سوہاوہ کا نام روشن کریں جس کے لیے ہمیں سب سے پہلے صنعت کاری کو فروغ دینا ہو گا۔
امجد عزیز مالوی کے اس پروگرام کا راجہ زاہد عزیز خان نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت جلد سوہاوہ کی نوجوان کمیونٹی کے ساتھ مل کر ان پروجیکٹس پہ کام شروع کریں گے اور راجہ زاہد عزیز خان نے اس کے علاوہ سوہاوہ کے اور لوگوں کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا جو بیرون ملک مقیم ہیں کہ وہ سوہاوہ کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں اور جو بیرون ممالک کاروبارسے وابستہ ہیں وہ سوہاوہ میں سرمایہ کاری کریں تاکہ ان کے آبائی شہر میں بے روزگاری کا مکمل خاتمہ ہو سکے اورلوگوں کو بہتر روزگار میسرآسکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button