دینہ کے قریب نا معلوم شخص کو قتل کر کے لاش ویرانے میں پھینک کر فرار

0

دینہ کے قریب نا معلوم شخص کو قتل کر کے لاش ویرانے میں پھینک کر فرار، اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ،بعد ازاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش کو دفن کر دیا گیا، پولیس تھانہ دینہ نے رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ دینہ کو اطلاع ملی کے ایک نامعلوم شخص کی لاش ریلوے لائن سمبلی نزد ترکی موڑ پر پڑی ہوئی ہے جس پر پولیس تھانہ دینہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضہ میں لے لیا۔

بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم شخص کو بڑی بے دردی سے قتل کیا گیا لاش کا چہرہ بری طرح مسخ تھا اور سر پر زخموں کے نشان تھے جس کی شناخت نہ ہو سکی پولیس تھانہ دینہ نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کیا بعد ازاں لاش کو دفنا دیا گیا ،پولیس نے رپورٹ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.