سوہاوہ

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال کی سال 2019 کی شاندار کارکردگی رپورٹ جاری

سوہاوہ: ایس پی پٹرولنگ راجہ شاہد نذیر اور ڈی ایس پی پٹرولنگ جہلم شاہد صدیق کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سال 2019 میں پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال کی بہترین پرفارمنس انچارج چوکی محمد زمان سب انسپکٹر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سال 2019 میں اوور سپیڈنگ کرنے والوں کے خلاف 28 عدد مقدمات درج کروائے گے۔
انہوں نے بتایا کہ ناقص سی این جی گیس سلینڈر اسعمال کرنے والے ڈرائیور کے خلاف 28 مقدمات درج کروائی گئیں جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف دوران ناکہ بندی و گشت دو ملزمان سے اسلحہ ناجائز برآمد کر کے بند حوالات جیل کروایا جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف پانچ الگ الگ مقدمات درج کروائے گے اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ بہترین پٹرولنگ کرتے ہوئے ایک گمشدہ بچے کو اس کے ورثائکے حوالے کیا گیا جبکہ گرمی،سردی،دھند اور بارش جیسے موسم میں 550 سے زائد افراد کو بروقت امداد کر کے ان کو منزل کی طرف روانہ کیا۔
انچارج پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال سب انسپکٹر محمدزمان نے بتایا کہ دوران سفر موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے استعمال اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی کے لئے مختلف ورکشاپس کے ساتھ ساتھ پفلٹ اور بینرز وغیرہ کے ذریعے آگاہی دی گئی اور موٹر سائیکل سواروں کو بغیر نمبر پلیٹ پابندتھانے کیا۔
انہوں نے بتایا کہ موسمی تبدیلی کے پیش نظر افسران کی ہدایت پر بیٹ پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال میں شجر کاری مہم میں بھی بھر پور حصہ لیا اور اپنی بیٹ میں سینکڑوں پودے لگائے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پٹرولنگ پولیس چوبیس گھنٹے روڈ یوزر کی بروقت امداد اور ان کی جان و مال کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے آئندہ بھی بھر پور کاروائیاں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button