ڈومیلی

بڑاگواہ بیٹھک کے تعاون سے گرلزہائی سکول بڑاگواہ میں پانی کی فراہمی کیلئے پروجیکٹ شروع

ڈومیلی: بڑاگواہ بیٹھک ٹیم کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بڑاگواہ میں پانی کی فراہمی کیلئے پروجیکٹ شروع، سکول میں پانی کا شدید مسئلہ تھاجس کو بڑاگواہ بیٹھک ٹیم اورعلاقے کے مخیرحضرات کے تعاون سے بورنگ کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں پانی کے شدید مسئلے کو حل کرنے کیلئے بڑاگواہ بیٹھک ٹیم اور علاقہ کے مخیرحضرات نے بیڑا اٹھالیا۔سکول میں پانی کیلئے بورنگ نکالنے کا کام شروع کردیاگیاہے۔

اس موقع پر راجہ راؤف کیانی سابق جنرل کونسلر، بڑاگواہ ویلفیئرکے انچارج شکیل کھٹانہ،بڑاگواہ بیٹھک کے انچارج راجہ یونس خان سمیت دیگراہم سماجی شخصیات بھی موجود تھے۔

سکول کی بچیوں اور ٹیچرز نے سکھ کاسانس لیا اور اس نیکی کے کام میں تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے ہمیں صاف پانی جیسی نعمت دینے کیلئے کام شروع کرا دیا جو جلد مکمل ہوجائے گا اور ہم صاف پینے کے پانی سے مفید ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button