دھریالہ جالپ سٹاپ کے قریب دو موٹرسائیکلوں کی آپس میں ٹکر، 2 افراد شدید زخمی

0

پنڈدادنخان: دھریالہ جالپ سٹاپ کے قریب دو موٹرسائیکلوں کی آپس میں ٹکر، 2 افراد شدید زخمی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ دھریالہ جالپ سٹاپ کے قریب دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ظفر اقبال ولد محمد سلطان مرزا اور ارشد محمود ولد ارسلان زخمی ہو گئے۔

دونوں زخمیوں کو ریسکیو 1122 پنڈدادنخان نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.