ممبر پنجاب اسمبلی حاجی ناصر محمود للِہ کا ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کا دورہ، ایمرجنسی آلات کا معائنہ کیا

0

پنڈدادنخان: ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حاجی ناصر محمود للِہ نے ریسکیو 1122اسٹیشن پنڈدادنخان کا اچانک دورہ کیا۔ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد ارشد نے استقبال کیا۔ انہوں نے سٹاف سے ملاقات کی اور ایمرجنسی آلات کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔

ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر کی طرف کنٹرول روم، ایمرجنسی وہیکلز اور فلڈ کے آلات اور تیاری سے متعلق مکمل بریفننگ دی گئی۔

ایم پی اے حاجی ناصر محمود للِہ نے ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور سٹاف کو مکمل دل جمی کے ساتھ عوام کی خدمت کرنے کی تلقین کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.