جہلم

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم عتیق الرحمن ولد عبد الغفور ساکن ضلع ساہیوال کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے رائفل 222 بور کلاشنکوف نما معہ راونڈز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ دینہ پولیس نے منشیات فروش وادی حسین ولد مراد علی ساکن دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button