کنویں میں زہریلی گیس سے جاں بحق ہونیوالے 6 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

0

دینہ: نواحی علاقہ دھنیالہ میں کنویں میں زہریلی گیس سے جاں بحق ہونیوالے 6افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،جاں بحق ہونیوالے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ، علاقہ میں سوگ کا عالم۔

تفصیلات کے مطابق جمعرا کے روز دینہ کے نواحی علاقہ دھنیالہ میں کنویں زمینوں کو پانی دینے کے دوران پیٹر انجن بند ہو گیا جسے دوبارا چلانے کے لئے نوجوان کنویں میں اترا اور کچھ دیر تک واپس نہ آیا جس پر ایک کے ایک بعد کر کے 5افراد اور کنویں میں ایک دوسرے کو بچانے کے لئے اترے مگر کنویں میں موجود زہریلی گیس کی وجہ سے کوئی بھی واپس نہ آیا اور وہ کنویں میں ہی دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونیوالوں میں ایک ہی خاندان کے 6افراد جن میں 62سالہ چوہدری اقبال کسانہ اور اس کے 2بیٹے 21سالہ حیدرعلی ،17سالہ محمد سلیمان اور اس کے 2سگھے بھتیجے 40سالہ محمد خالد ،28سالہ محمد آصف اور عامر شہزاد شامل تھے جن کی نماز جنازہ جمعہ کے روز دن 11بجے آبائی گاؤں دھنیالہ میں ادا کی گئی،ایک ہی خاندان کی 6میتیں جب اُٹھیں تو کہرام مچ گیا ، علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی۔

نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد، ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال ،سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض سمیت علاقہ بھر کی سیاسی ،سماجی ،کاروباری ،صحافی برادری کے علاوہ کثیر تعداد نے شرکت کی۔

نما ز جنازہ پیر نذیر قاسم موہڑوی آستانہ عالیہ بوڑا جنگل شریف نے پڑھائی ،نماز جنازہ کے بعد سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں انہیں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ، ڈی پی او سید حماد عابد نے غم زدہ خاندان کے لواحقین سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم آپ لوگوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور خاندان والوں کو صبر کرنے کیلئے دعا کی ہے ۔۔

اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال اس حادثہ میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار، لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہم لواحقین کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں دکھ کی اس گھڑی میں وہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.