آل پاکستان الکلی ہاکی چمپین شپ کی شاندار افتتاحی تقریب، نامور ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا

0

کھیوڑہ میں آل پاکستان الکلی ہاکی چمپین شپ کی شاندار افتتاحی تقریب، ملک بھر سے نامور ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا، پہلا شاندار میچ سرگودھاہاکی کلب اور چینوٹ ہاکی کلب میں کانٹے دار مقابلہ، افتتاحی میچ سرگودھاہاکی کلب نے جیت لیا، ڈاکٹر راشد نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ میں آل پاکستان الکلی ہاکی چمپین شپ کی شاندار افتتاحی تقریب آئی سی آئی سوڈا ایش کے الکلی سپورٹس گراونڈ پر منعقد ہوئی، افتتاحی تقریب میں آئی سی آئی سوڈا ایش کے ڈاکٹر راشد نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی، ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں سرگودھا ہاکی کلب اور چینوٹ ہاکی کلب کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔

سرگودھا ہاکی کلب نے 4/2سے میچ جیت لیا، ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلی چوہدری راحت عثمان، ملک مظہر حسنین، ملک ارشد، ملک فاروق اعوان، ملک شاہد اکبر چیف آرگنائزر ملک شاہین، مدثر اقبال، جہانگیر عباس، فیلڈ ایمپائر ملک شہباز، ملک شکیل، ملک عمران، ٹورنامنٹ انتظامیہ ملک عدنان، ملک علی، عدیل چیتا، عدنان مسیح، ذیشان راجہ، ذیشان سفیان، جاوید، مرزارحمن اذعان اور حنان ٹورنامنٹ میں اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے انجام دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.