رائٹر گلڈ اسلام آباد کی جانب سے یوسف ناز کو لائف ٹائم اچیوئمنٹ ایوارڈ ملنے پر مختلف شخصیات کی مبارکباد

0

پنڈدادنخان: راجہ قاسم علی خان چیئرمین ضلع کونسل جہلم،نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی سابق ایم این اے جہلم،چوہدری خادم حسین سابق ایم پی اے ،چوہدری ندیم خادم سابق ایم پی اے چوہدری نذر گوندل ،ایم پی اے PP27 حاجی ناصر لِلہ، نوجوان پی ٹی آئی کے رہنما معمار کھیوڑہ دانیال خان اور سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ مہر فاروق نے اپنے الگ الگ بیانات میں ضلع جہلم کے سینئر صحافی اور منفرد لہجہ کے ممتاز معروف شاعر یوسف ناز سابق صدر ڈو یژ نل یونین آف جنرنلسٹس راولپنڈی ڈویثزن کو رائیٹر گلڈ اسلام آباد کی جانب سے لائف ٹائم اچیوئمنٹ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یوسف ناز نے ہمیشہ بااصول اور بے باک آزادانہ صحافت کی ہے 45برس سے اپنے نصب العین اور اصولوں پر کار بند ہیں ضلع جہلم کو ان کی خدمات پر فخر ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.