آر پی او احسان طفیل کا پنڈدادنخان کا دورہ، محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا

0

پنڈدادنخان(آصف حیات+ سلیمان شہباز+ پریس ریلیز) آر پی او راولپنڈی احسان طفیل اور ڈی پی او جہلم سید حماد عابد کا محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالہ سے دورہ کھیوڑہ پنڈدادنخان، ریجنل پولیس آفیسر نے جلوس کے روٹوں کا معائنہ کیا،کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے محرم الحرام کے حوالے سے کیے گئے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کیپٹن (ر) محمد احسان طفیل ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے پنڈدادنخان کا دورہ کیا اور تحصیل پنڈدادنخان میں A کیٹگری کے جلوس کے روٹوں کو چیک کیا۔

کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم، سلیم خٹک DSP/SDPO پنڈدادنخان سرکل، احمد فراز اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اور انسپکٹر غلام عباس شاہ SHO تھانہ پنڈدادنخان نے ریجنل پولیس آفیسر کا استقبال کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے محرم الحرام کے حوالے سے کیے گئے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتلایا کہ اس حوالے سے جامع سکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا ہے جبکہ محرم الحرام کی آمد سے قبل علماء کرام، تاجر برادری سمیت امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کی گئی ہے۔تمام جلوس کے روٹوں پر جلوس سے قبل سرچنگ اینڈ سو یپنگ کو یقینی بنایا جائے گا اور جلوس میں داخل ہونے سے قبل ہر شخص کی تلاشی لی جائے گی۔

بریفنگ میں افسران کو ہدایات جاری کی گئی کہ ہر حال میں سیکورٹی کے فول پروف انتظاما ت کیے جائیں اور امن و امان کی صور ت واحوال کو یقینی بنایا جائے۔محرم میں فول پروف سیکورٹی پلان ترتیب کیا گیا اور پولیس اہلکاروں کو ہدایات دی گئی کہ محرم میں لگن اور زیادہ محنت سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے جہلم پولیس کی طرف سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.