سبزی منڈی جہلم میں صفائی نہ ہونے کے باعث گندگی کے ڈھیر لگ گئے، بدبو اور تعفن سے شہریوں کاگزرنا محال

0

جہلم: سبزی منڈی میں صفائی نہ ہونے کے باعث گندگی کے ڈھیر لگ گئے ،بدبو اور تعفن سے شہریوں کاگزرنا محال ہوگیا۔ میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکروں نے سبزی منڈی سے لا تعلقی اختیار کر لی ، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی میں صفائی نہ ہونے کیوجہ سے سبزی منڈی اور اطراف میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں اور سبزی منڈی میں ہرطرف بدبو اور تعفن پھیل چکا ہے جبکہ گندگی کے ڈھیروں سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بھی لاحق ہو چکا ہے۔

سبزی منڈی میں آنے والے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کروائے جائیں اور گندگی کے ڈھیروں کو ختم کروایا جائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.