جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں بڑاگواہ میں 2 جلوس نکالے جائیں گے

0

ڈومیلی: جشن عید میلادالنبی ﷺکے سلسلہ میں بڑاگواہ میں دوجلوس نکالے جائیں گے۔ایک دارالعلوم محمدیہ غوثیہ تھلہ چوہدریاں اور دوسرا دارالعلوم محمدیہ جمال الکرم بڑاگواہ سے برآمد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بارہ ربیع الاول بروز بدھ کو جشن عیدمیلاد النبیﷺ کہ سلسلہ میں بڑاگواہ سے بھی دو مرکزی جلوس برآمدہوں گے،ایک جلوس بڑاگواہ دارالعلوم محمدیہ جمال الکرم بڑاگواہ سے برآمد ہوگا۔

بڑاگواہ ایجنسی،بس اڈا ،سلحال روڈ سے گزر کر پھندہ جائیں گا وہاں دعاہوگی پھر واپس آکر بس اڈا سے بڑاگواہ شہر کی طرف جائے گا اور جامع مسجد بڑاگواہ میں اختتام پذیر ہوگا وہاں محفل کااہتمام ہوگا ،اس جلوس کی قیادت علامہ مولانا تمریز احمد چشتی کریں گے۔

دوسراجلوس داراولعلوم محمدیہ غوثیہ تھلہ چوہدریاں سے علامہ مولانا شکیل احمد وارثی کی قیادت میں برآمد ہوگا،جو پٹرول پمپ،بس اڈا تلیکہ ،پمڑالہ ،گتر سے ہوتاہوامعصوم آباد کھنور جا کر اختتام پذیر ہوگا،دونوں جلوس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔

جلوس کے راستوں کوجگہ جگہ سے خوبصورتی کیساتھ سجایا گیاہے،بڑاگواہ شہر میں جو محلہ خوبصورتی کیساتھ سجا ہوا ہوگا اس محلے کے لوگوں کو انعام بھی دیا جاتا ہے میلاد کمیٹی کی ٹیم ہر سال ہر محلہ کی گلیوں کو چیک کرکے انعامات تقسیم کرتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.