جہلم

ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺ؛ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں محفل میلاد کا انعقاد

جہلم: انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی کی ہدایات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ منایا جا رہا ہے۔

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں حافظ محمد عطاء الرحمٰن ایس پی انوسٹی گیشن جہلم کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں دن 12بجے بسلسلہ ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ محفل میلاد کا سالانہ پروگرام منعقد کیا گیا۔

پروگرام میں محمد اکرم گوندل DSP ہیڈ کوارٹرز، محمود احمد شاہ DSP صدر سرکل سمیت ضلعی پولیس کے افسران و جوانوں اور دیگر معزز نعت خواں حضرات نے تلاوت قرآن پاک اور نعت خوانی کی محفل میں شرکت کی۔

محفل میلاد میں حافظ محمد عطاء الرحمٰن ایس پی انوسٹی گیشن جہلم نے شان رحمت اللعالمین کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا اور محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔

محفل کے اختتام پر قاری محمد مختار نے ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی۔ محفل میلاد میں تمام شرکاء کے لیے لنگر کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button