پنڈدادنخان

استاد ایوب گوندل میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد، ریلوے فٹ بال کلب نے میدان مار لیا

پنڈدادنخان (آصف حیات + مدثر ملک) استاد ایوب گوندل میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں ریلوے فٹ بال کلب نے میدان مار لیا، جھگیاں ایف سی کلب دوسرے نمبر پر رہا۔
تفصیلات کے مطابق استاد ایوب گوندل میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ پنڈ دادن خان ریلوے گراونڈ پر منعقد ہواجس کے مہمان خصوصی ملک غلام مصطفے میٹھو چوہدری اقرار بلا اشفاق گوندل رانا شعیب کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
فائنل میچ کا کانٹ دار مقابلہ ریلوے فٹ بال کلب اور جھگیاں فٹ بال کلب کے درمیان منعقد ہوا جسے ریلوے فٹ بال کلب نے جیت لیا جیتنے والی ٹیموں کو انعامات تقسیم کیے گئے۔
مہمان خصوصی تحصیل پنڈدادنخان کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک غلام مصطفے مٹھو نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی ذہندسازی اور جسمانی لحاظ سے مختلف قسم کی کھیلوں کا انعقاد کیا جا نا چاہیے جس سے ایک تو نوجوان لطف اندواز ہوں گے دوسرا جسمانی لحاظ سے نوجوانوں کے لیے مفید ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس قسم کی تقریبات سے نوجوان مصروف بھی رہتے ہیں اور ان کاموں میں دلچسپی بھی رکھتے ہیں معاشرے کے اندر نوجوان نسل نشے بے حیائی چوری چاکاری کی طرف راغب ہونے کی مین وجہ یہی ہے کہ نوجوانوں کو نہ تو کھیلنے کے لیے میدان میسر ہے اور نہ ہی حکومت اس معاملے میں توجہ دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button