دینہ

عشرہ رحمت رحمت اللعالمینﷺ؛ ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام تحصیل دینہ اور سوہاوہ میں محافل میلاد کا انعقاد

دینہ: حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر عشرہ رحمت رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام تحصیل دینہ اور سوہاوہ میں محافل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں حسن نعت،قرآت اور تقاریر کے مقابلہ جات منعقد ہوئے ۔

محفل میلاد میں متعلقہ محکموں کے افسران،سٹاف، بچے اور معززین علاقہ نے بھی شرکت کی، جنہوں نے حکومت پنجاب کے اس احسن اقدام کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ اس طرح کے مذہبی پروگرام کا سلسلہ آئندہ سالوں میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

مقررین نے حضور ﷺکے اسوہ حسنہ، حسن اخلاق ِاور حضور ﷺ کی زندگی کے مختلف پہلو پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button