جہلم

وی وو موبائل کمپنی کا فراڈ، جعلی گارنٹی، موبائل میں فالٹ آنے پر مرمت سے صاف انکار

جہلم: وی وو موبائل کمپنی کا فراڈ ، جعلی گارنٹی، موبائل میں فالٹ آنے پر مرمت سے صاف انکار، ہزاروں روپے طلب کرنے لگے، شہریوں کا شدید احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق سمارٹ فون بنانے والی وی وو (Vivo) کے فرنچائزرز نے شہریوں کو گھیرنے کیلئے جعلی پرکشش آفرز متعارف کروانا شروع کردی ہیں لیکن ہزاروں روپے کا موبائل خریدنے کے بعد جب شکایات کیلئے شہری متعلقہ فرنچائز کا رخ کرتا ہے تو وہاں ہزاروں روپے طلب کر لئے جاتے ہیں۔

اس حوالے سے ایک شہری نے بتایا کہ 21ہزار کا موبائل خریدتے وقت کمپنی والوں نے اس کی مضبوط باڈی بارے بلند و بانگ دعوے کئے اور کسی قسم کے نقصان کی صورت میں تمام تر مرمت اور تبدیلی کا وعدہ کیا لیکن گزشتہ روز میرا موبائل موٹر سائیکل پر جاتے وقت جیب سے گرنے سے سکرین ٹوٹ گئی جس کے متعلق کمپنی کو آگاہ کیا گیا توانہوںنے مرمت یا تبدیل کرنے سے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ پانچ ہزار روپے دو مرمت کروا دیں گے۔

شہری کا کہناہے کہ موبائل کمپنیاں اپنی پراڈکٹ بیچنے کیلئے صارفین کو جھوٹی کہانیاں سناتی ہیں،vivoکمپنی نے بھی صارفین کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے شہریوں کو چائیے کہ ایسی فراڈ کمپنیوں سے بچیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button