عید کی آمد آمد، ڈومیلی کے بازاروں میں رونکیں بحال، کپڑوں،جوتوں، کاسمیٹک کی دوکانوں پر رش

0

ڈومیلی: عید کی آمدآمد ہے اورضلع بھر کی طرح بڑاگواہ ڈومیلی کے بازاروں کی رونکیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں،کپڑوں ،جوتوں اورکاسمیٹک کی دوکانوں پرمردو خواتین خریداری میں مصروف ہیں۔

جگہ جگہ مختلف چیزوں کے اسٹال بھی سجائے گئے ہیں،خواتین مہندی چوڑیاں میچنگ دوپٹوں کی خریداری میں آگے جارہی ہے،مہنگائی میں پسی غریب عوام نے بچوں کیلئے ریڈی میڈ کپڑوں کی خریداری کرنے لگی ہے۔

خریدای کیلئے لوگوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی بہت زیادہ ہے ہرچیزکی قیمتیں آسما ن سے باتیں کررہی ہیں کہ غریب طبقہ خریداری نہیں کرپارہا،اور جو سوٹ ایک ہزار کا لیتے ہیں اور چھ سو سے سات سو اسکی سلائی دیکر مکمل تیار ہونے تک سترہ سو تک کا پڑھتاہے، اس سے بچنے کیلئے ہم ریڈی میڈ کپڑوں کی خریداری کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.