جہلماہم خبریں

تحریک انصاف کی طرف سے ٹکٹیں نہ ملنے پر نظریاتی کارکن اور متعدد امیدوار اڑان بھرنے کو تیار

جہلم: تحریک انصاف کی طرف سے ٹکٹیں نہ ملنے پر نظریاتی کارکن اور متعدد امیدوار اڑان بھرنے کو تیار، متعدد نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا، تحریک انصاف کو عام انتخابات کے لئے ضلع بھرسے درجنوں درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ مرکزی قیادت 5 نشستوں پر 5 امیدواروں کو ہی ٹکٹس جاری کر سکتی ہے۔ ٹکٹ نہ ملنے والے امیدواروں نے دلبرداشتہ ہو کر دوسری جماعتوں میں اڑان بھرنے اور آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کی ٹھان لی ہے۔

گزشتہ انتخابات میں حصہ لینے والے اور تحریک انصاف کے دیرینہ نظریاتی کارکنوں کی بجائے اس وقت دوسری جماعتوں سے آنیوالے رہنماؤں کو خاصی اہمیت حاصل ہے اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر بھی نئے شامل ہونے رہنماسبقت حاصل کئے ہوئے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ٹکٹیں نہ ملنے پر دیرینہ نظریاتی کارکن اور متعدد حلقوں سے امیدواروں نے تحریک انصاف کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

تحریک انصاف کے مطابق تحریک انصاف کے متعدد درینہ کارکن مختلف حلقوں سے آزاد حیثیت سے انتخاب لڑیں گے۔

تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں کا کہنا ہے کہ پارٹی میں قربانیاں دینے والے کارکنوں کو اہمیت دینے کی بجائے نئے شامل ہونے والے سیاست دانوں کو ٹکٹیں جاری کرنا نظریاتی کارکنوں کے ساتھ سخت زیادتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اگر ٹکٹوں کی تقسیم میں درست فیصلے نہ کئے تو نظریاتی کارکن اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہونگے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button