پنڈدادنخاناہم خبریں

تحصیل پنڈدادنخان میں ڈکیتیاں کرنے والا 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

پنڈ دادنخان: ڈی پی او جہلم رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ للِہ ملک منظوراحمد کی سربراہی میں پولیس نے ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا،ملزمان گزشتہ کئی ماہ سے اسلحہ کی نوک پر راہگیروں کو لوٹا کرتے تھے۔
ایس ایچ او تھانہ للِہ ملک منظور احمد اور سب انسپکٹرمظہرشاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چار رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا، ملزمان میں عزیزالرحمٰن، شاہد محمود، شہریارخان اور عطامحمد سکنائے للہ شامل ہیں ملزمان سے مال مسروقہ اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
ایس ایچ او ملک منظور احمد نے میڈیا کو بتایا کہ اس گینگ کے علاوہ ایک اور ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 74/20 کے دو ملزمان میں سے ایک ملزم مظہراقبال ولد شیرمحمد سکنہ للِہ کوبھی گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرا ملزم بھی جلد پکڑا جائے گا۔
ایس ایچ او نے مزید کہا کہ تھانہ کی حدود سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ہوتا نظرآرہا ہے، لاک ڈاؤن کے پیش نظر حکومتی ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والے بھی قومی مجرم ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button