جہلم

پنجاب حکومت نے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلبا کا ہیلتھ ریکارڈ طلب کر لیا گیا

جہلم: ضلع جہلم سمیت صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلبا کا ہیلتھ ریکارڈ طلب کر لیا گیا ،تعلیمی اداروں میں کون بیمار اور کون تندرست ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے جہلم سمیت صوبہ بھر کے سرکاری و نجی سکولوں کے ہیلتھ ریکارڈ کے لئے تحریری احکامات جاری کر دیئے ہیں جس میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے جہلم سمیت صوبہ بھر کے سی ای اوز کو مراسلہ لکھا ہے کہ جلد از جلد ایجوکیشن اتھارٹی نجی و سرکاری سکولوں کا ہیلتھ ریکارڈ مرتب کرے۔
جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری سکولوں سمیت نجی تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلبہ کا ہیلتھ سرٹیفکیٹ حاصل کیا جائے گا جبکہ اضلاع کی ہیلتھ اتھارٹی اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن کے افسران کے ساتھ تعلیمی اداروں میں جا کر یہ رپورٹ حاصل کریں گی۔
جاری کئے گئے تحریری احکامات کے مطابق پنجاب میں طلبہ کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button