دینہ

اکیڈمیز میں پڑھانے والے سرکاری اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

پرائیویٹ سکولوں اور کالجز میں پڑھانے والے سرکاری اساتذہ کیخلاف آپریشن کافیصلہ، یکم نومبر سے خصوصی نگرانی کا عمل شروع کر دیا جائے گا،پکڑے جانیوالے اساتذہ کے دو سالانہ انکریمنٹ روک لئے جائیں گے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پابندی کے باوجود پرائیویٹ اداروں اور اکیڈمیز میں پڑھانے والے سرکاری اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے، اساتذہ کیخلاف کارروائی کا آغاز یکم نومبر سے کیا جائے گا۔ اساتذہ کو 31 اکتوبر تک ٹیوشن نہ پڑھانے کے حوالے سے ہیڈز کو بیان حلفی جمع کروانا ہوگا۔ یکم نومبر سے بیان حلفی جمع نہ کروانے پر بھی اساتذہ کیخلاف کارروائی ہوگی۔

انسپکشن کے دوران پرائیویٹ اداروں میں پڑھانے والے اساتذہ کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق وارننگ کے باوجود پرائیویٹ ادارے یا اکیڈمی میں ٹیوشن پڑھانے پر اساتذہ کے 2 سالانہ انکریمنٹ روک دیئے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button