سوہاوہ میں مرغی خانہ میں برڈ فلو سے کئی مرغیاں مرنے لگیں

0

پڑی درویزہ: مرغی خانہ میں برڈ فلو سے کئی مرغیاں مرنے لگیں ۔ شفاخانہ حیوانات سوہاوہ کو اطلاع دینے کے باوجود کوئی داد رسی نہیں ہو رہی ۔ شیخ مختار احمد

تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران سوہاوہ کے صدر شیخ مختار احمد نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ان کے ذاتی مرغی خانہ میں برڈ فلو کی بیماری سے کئی مرغیاں مر چکی ہیں باقی بیمار ہیں ۔ صورت حال کی اطلاع شفاخانہ حیوانات سوہاوہ کو باضابطہ پر دی گئی لیکن موصوف ٹس سے مس نہ ہوئے اور بیمار مرغیوں کو بچانے کے لیے کوئی اقدام نہ کیا ۔

شیخ مختار احمد نے صوبائی سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب لاہور اور ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک جہلم سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے نیز مطالبہ کیا ہے جو ڈاکٹر عوام کے مسائل کی داد رسی نہیں کرسکتا ہے اسے شفاخانہ حیوانات سوہاوہ سے فوری طور پر تبدیل کیا جائے تا کہ کوئی ذمہ دار ڈاکٹر عوام کے گھریلو جانوروں اور پرندوں کی لیے حفاظتی اقدامات کر سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.