پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
69,496
+0 (24h)
اموات
1,483
+0 (24h)
صحت یاب
25,271
36.36%
زیر علاج
42,742
61.5%
ڈومیلی

مشکل وقت میں پارٹی کیساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، یوسی نگیال ن لیگ کا قلعہ ہے، راجہ طاہر ایوب

ڈومیلی: مشکل وقت میں پارٹی کیساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں،یوسی نگیال ن لیگ کا قلعہ ہے، آمدہ الیکشن میں ن لیگ شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار موجودہ حالات پر راجہ طاہر ایوب سابق وائس چیئرمین یونین کونسل نگیال نے اخبارنویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں بھی ہم پارٹی کیساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں یونین کونسل نگیال ن لیگ کا قلعہ ہے، آمدہ الیکشن میں مسلم لیگ ن شاندار کامیابیاں حاصل کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پھنسا کررکھ دیاہے،ہر چیز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، پیٹر ول ،ڈیزل کی قیمت سوروپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے،اس حکومت نے جتنے دعوے کئے تھے سب جھوٹے تھے اس سب الٹ ہی گنگا بہہ رہی ہے۔
راجہ طاہرایوب سے سوال کیاگیا کہ سابق چیئرمین یونین کونسل نگیال پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے جارہے ہیں جواب میں کہا اس پر میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close