جہلم

قرار داد پاکستان پر عمل کر کے پاکستانی ایک عظیم قوم بن سکتے ہیں۔ مقررین

جہلم: قرارداد پاکستان پر عمل کر کے پاکستانی ایک عظیم قوم بن سکتے ہیں، یوم پاکستان ہمیں اُس عہد کی یاد دلاتا ہے جو ہم نے اسلام کے اصولوں پر مبنی اپنا وطن بنانے کے لئے 1940 ء میں کیا تھا ، نوجوان نسل کو مادرِ وطن کی خدمت کے لئے تیار کرنے کے لئے اپنے تہذیبی ورثہ سے روشناس کرانا اور تاریخ کو محفوظ کرنا قومی فریضہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالشکور ملک ، عمر بٹ ، نور محمد نظامی اور دیگر مقررین نے ہسٹاریکل ریسرچ اینڈ ہابی پروموشن سوسائٹی جہلم کے زیر انتظام الفلاح کمیونٹی ہال میں تاریخی کتابوں ، تصاویر ، ڈاک ٹکٹوں ، قدیم سکوں ، فوجی تمغوں ، نادر کرنسی نوٹوں اور نوادرات پر مبنی نمائش کے موقع پر کیا۔

نمائش کو اہل علم شائقین باالخصوص طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے پسند کیا،نمایاں کارکردگی پر صفدر بیگ ، زیشان محمود (چکوال)، عبدالجبار(گجرات) ، شکیل کیانی (اسلام آباد) ، انعام اللہ (راولپنڈی) ، عبدالشکور جلالپوری، طہٰ منصور، وقاص ارشد عثمان گل ، انسا حفیظ، وائنہ عقیب، امیر علی ، فائزاحمد ، بلال حسین ، حلیم اسحاق، شہاب تبریک ، اسلم ملک اور اخلاق ڈار کو یادگاری سونیئر پیش کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button