سبزی منڈیوں کے مالکان کا چونگی، لنٹر اور دھڑت کے نام پر جگا ٹیکس وصول کرنا بند کیا جائے۔ سبزی فروش

0

پنڈدادنخان میں موجود سبزی منڈیوں کے مالکان کا چونگی ،لنٹر اور دھڑت کے نام پر جگا ٹیکس وصول کرنا بند کیا جائے ۔سبزی فروش ۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان میں با اثر سبزی منڈیوں کے مالکا ن غریب سبزی فروشوں سے کمیشن کے علاوہ چونگی ،دھڑت اور لنٹر زبردستی وصول کرنے لگے ۔غریب سبزی فروش کا معاشی قتل اور استحصال بند کیا جائے ۔تحصیل پریس کلب کے صحافیوں نے جب مین بازار پنڈدادنخان میں سروئے کیا تو سبزی /فروٹ فروشوں نے حال دوھائی ڈالتے ہوئے بااثر آڑھتیوں کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم جب صبح بچوں کی روزی روٹی کیلئے سبزی منڈیوں کا رخ کرتے ہیں تو سبزی منڈی کے مالکان ہم سے کمیشن کے علاوہ دھڑلے سے سبزی پر چونگی ،لنٹر ،اور دھڑت کے نام پر جگا ٹیکس وصول کرتے ہیں ۔دن بھرسخت محنت کے بعدبچوں کی روزی روٹی تو دور کی بات منڈیوں سے خریدی گئی سبزی کی رقم بھی بمشکل پوری کرتے جس کی وجہ سے دن بدن مقروض ہوتے جا رہے ہیں ۔ آج تک اسسٹنٹ کمشنر ،کسی نمائندے /مارکیٹ کمیٹی کے آفیسر ان اور تاجران کے صدر نے اس طرف توجہ نہیں دی جس سے ہم دن بدن آڑھتیوں کے مقروض ہو تے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری وزیرا علیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ڈی سی جہلم سے اپیل ہے کہ پنڈدادنخان سبزی منڈی مالکان کا زبردستی جگہ ٹیکس وصول کر نا بند کیا جائے ۔اور غریب سبزی فروشوں کا معاشی قتل اور استحصال بند کیا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.