سید امجد بخاری کے تایا زاد سید فرحت حسین شاہ بھوبھڑ چکوال میں انتقال کر گئے

0

پڑی درویزہ: پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے نائب صدر سید امجد علی بخاری کے تایا زاد سید فرحت حسین شاہ بھو بھڑ چکوال میں انتقال کر گئے مرحوم فالج کے مریض تھے دل کا دورہ موت کا سبب ثابت ہو ا ۔

مرحوم کی عمر 65سال بتائی گئی پسماندگان میں بیوہ دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے ۔

مرحوم کی نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے سیاسی سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر مرزا عبدالغفار ، پی پی پی سوہاوہ شہر کے صدر شوکت علی اور تحصیل پریس کلب کے جنرل سیکریٹری پروفیسر افتخار محمود بھی شامل تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.