کھیوڑہ کے شہریوں کا پی ایم ڈی سی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی دھرنا، شدید نعرے بازی

0

کھیوڑہ: پی ایم ڈی سی سالٹ مائن ریزارٹ پر گردونواح کے رہائشی خواتین اور مردوں کا احتجاجی دھرنا، پی ایم ڈی سی انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی۔ مقامی پولیس سالٹ مائن دفتر میں چوری کی ناکام کوشش کی تفتیش کرتے ہوئے لوگوں کو پریشان کر رہی ہے، مظاہرین کی دہائی۔ نمک کی کان کو آنے والے سیاح خوفزدہ ،مظاہرین نے ٹکٹ گھر انتظار گاہ اور نمک کی کان کو جانے والے راستے کو بند کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر سالٹ مائن کے اکاوئنٹ آفس میں چوری کی کوشش کی گئی تھی جوناکام رہی ،نامعلوم چور رات کی تاریکی میں دفتر کی چھت پھاڑ کر تجوری تک پہنچے جس میں عید آمدن کے موقع پر اکھٹی ہونے والی رقم محفوظ تھی جس کی مالیت ایک کروڑ کے قریب بتائی گئی ہے نامعلوم چور تجوری نہ کھول سکے جبکہ اس کا ہینڈل توڑ دیا گیا تھا اس ضمن میں سالٹ مائن کی انتظامیہ نے شک کی بنیاد پر مقامی پولیس چوکی میں دس کے قریب افراد کے خلاف رپورٹ درج کروائی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں مقامی پولیس کی جانب سے آئے دن تنگ کیا جا رہا ہے دن ہو رات ہو پولیس اہلکار ہمیں ذہنی اذیت دے رہے ہیں جسکی وجہ سے ہم اور ہمارے خاندان عدم تحفظ کا شکار ہیں ، پولیس اور انتظامیہ سالٹ مائن ہمیں اذیت سے نجات دیں،واردات کے بارے کاروائی کو مکمل کرنے کے لیے پولیس روائتی حربے نا آزمائے۔

سالٹ مائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ احتجاجی مظاہرین سے بات چیت ہو گئی ہے کسی کے ساتھ کوئی ذیادتی نہیں ہوگی ،جبکہ سالٹ مائن کو سیاحت کے آنے والے سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.