ریسکیو 1122 کے اہلکار ہرقسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے دن رات تیار رہتے ہیں، محمد ارشد

0

کھیوڑہ: برین سیڈ سکول ٹوبہ میں ریسکیو 1122 پنڈ دادنخان کی جانب سے طلباء و اساتذہ کیلئے آگاہی مہم پروگرام کا انعقاد کیا گیا، ریسکیو 1122 کے ایمرجنسی میڈیکل انسٹرکٹر قمر شہزاد اور ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد ارشد نے مختلف ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کر کے ٹریننگ دی۔

تفصیلات کے مطابق برین سیڈ سکول ٹوبہ میں ریسکیو 1122 پنڈ دادن خان کے مستند عملہ نے طلبا اور سٹاف کو دل کا دورہ پڑنے،گلے میں کچھ پھنس جانا،کرنٹ لگنا، مرگی،سانپ کاڈسنا،ہڈی کا ٹوٹنا اور آگ لگنے کی صورت میں حفاظتی تدابیر اور ایمرجنسی کی صورت میں بے ہوش یا زخمی مریض کو محفوظ جگہ منتقل کرنے کی تدابیر بتائیں اور اس کاعملی مظاہر ہ بھی کیا۔

اس موقع پر ریسکیو اہلکاروں نے ریسکیو 1122 کی سروسز,فرسٹ ایڈاور کسی بھی قدرتی آفات کے دوران ھونے والے نقصانات سے بچاؤ کے متعلق ا حتیاطی تدابیر پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی ۔

ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد ارشد نے کہا کہ ریسکیو اہلکار ہرقسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے دن رات تیار رہتے ہیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے لمحوں میں پہنچ جا تے ہیں، آگاہی کا بنیادی مقصد عوام کو ریسکیو سروس سے متعلق بنیادی معلومات فراہم کرنا ہے۔ عوام الناس کو ایمرجنسی ریسکیو1122 کی جانب سے یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

اس موقع پر موجود سٹاف نے ریسکیو 1122کی سہولیات اور فرسٹ ایڈ کے حوالے سے دی جانے والی معیاری تربیت پر ریسکیو 1122کے سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا اور ریسکیو 1122کی سہولیات کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

برین سیڈ سکول ٹوبہ کے منیجنگ ڈائریکٹر سید مسرت حسین کاظمی کی جانب سے آگاہی مہم کے اس سلسلے کوسراہا گیا اور ریسکیو اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.