جہلم کے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کی برطانیہ کی قومی ٹیم کے ٹرائل میں شمولیت، گولڈ میڈل جیت لیا

0

لندن: جہلم سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کی برطانیہ کی قومی ٹیم کے ٹرائل میں شمولیت، 18سالہ باکسر حمزہ محمود اسی سال اپریل 2018میں انگلینڈ کے 52کلو گرام فلائی ویٹ کیٹگری میں نیشنل (elite)چیمپئن بنے۔

اس پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے ہالینڈ میں ہونے والے بین الاقوامی باکسنگ کے بین الاقوامی مقابلے میں اپنے مد مقابل 24ورلڈ نمبر ون منگولین اولمپئین Mungun-Erdene Gandulamکو شکست دے کر نہ صرف گولڈ میڈل حاصل کیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بیسٹ میل باکسر آف دی ٹورنامنٹ اعزاز بھی حاصل کیا،ان کی یہ کامیابیاں اور برطانیہ کی قومی باکسنگ ٹیم کے ٹرائل میں شمولیت کے لیے کال آنا پاکستانی قوم کے لیے باعث فخر ہے۔

یاد رہے کہ باکسر حمزہ محمود کا تعلق ضلع جہلم کے مشہور گاؤں جکر سے ہے چوہدری رزاق محمود کے صاحبزادے ،چوہدری عابد محمود کے بھتیجے ہونے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر ابھرتے ہوئے 19سالہ باکسر کنگ آف دی رنگ فراز عابد کے چچا زاد بھائی اور صوبیدار محمد رزاق مرحوم کے پوتے ہیں ۔حمزہ محمود اور فراز عابد دونوں چچا زاد بھائی ہیں اور اولمپکس مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے پرامید ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.