الیکشن جہلم پریس کلب؛ 15 فروری کو جنرل سیکرٹری کی نشست پر الیکشن ہو گا

0

جہلم: جہلم پریس کلب کے الیکشن 2019-20کے انتخابات 15فروری کو ہوںگے،الیکشن صرف جنرل سیکرٹری کی نشست پر ہوگا باقی تمام عہدوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں، جنرل سیکرٹری کے امیدوار محمد شہباز بٹ کو انتخابی نشان کتاب اور رانا نوید الحسن کو انتخابی نشان قلم الاٹ کر دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الیکشن کمیٹی نے جہلم پریس کلب کچہری روڈ کی بلڈنگ میں اجلاس کیا اجلاس میں کمیٹی کے ممبران چوہدری سہیل عزیز،چوہدری ریاض گوندل،وسیم قریشی،الیاس صادق وٹو شریک ہوئے الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لیاگیا اور اس کے علاوہ جنرل سیکرٹری کے عہدہ کے امیدواروں محمد شہباز بٹ اور رانا نوید الحسن نے نشان کے لیے اپنی درخواستیں دی جس پر کمیٹی نے ان کی تجویز کیے گئے نشان انہیں الاٹ کر دیئے گئے۔

محمد شہباز بٹ کو کتاب کا نشان جبکہ رانا نوید الحسن کو قلم کا نشان الاٹ کر دیاگیا۔جنرل سیکرٹری کے عہدہ کے لیے 15فروری2019 کو جہلم پریس کلب کی بلڈنگ کچہری روڈ جہلم میں پولنگ ہوگی او رجہلم پریس کلب کے ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریںگے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.