جہلم روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، 25 سالہ نوجوان موقع پر ہلاک

0

پنڈدادنخان: جہلم روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، 25 سالہ نوجوان موقع پر ہلاک ، ٹرک ڈرائیور فرار، جاں بحق نوجوان کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں پننوال میں ہائی سکول کے قریب جہلم روڈ پر پیراں والا سے تعلق رکھنے والا 25 سالہ نوجوان منور شاہ موٹرسائیکل پر صبح سویرے سبزی منڈی جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک کی زد میں آ گیا۔

نوجوان حادثہ کے نتیجہ میں موقع پرہی جان کی بازی ہار گیا، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.