ڈپٹی کمشنر کا سول ہسپتال سوہاوہ کا دورہ، خاتون میڈیکل آفیسر کی غفلت پر وارننگ دی

0

سوہاوہ: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ کا رات 8 بجے اچانک دورہ کیا، ایم ایس ٹی ایچ کیو کو وومن میڈیکل آفیسر کی غفلت پر وارننگ جاری کرنے کی ہدایت دی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ بلاشبہ مریضوں کی فلاح وبہبود حکومت پنجاب کی اہم ترین ترجیحات میں سے ہے اور تمام ممکنہ افرادی اور مالی وسائل کی فراہمی کے بعد کسی سستی اور کوتاہی کو برداشت کرنا اپنے فرائض سے ناانصافی کے مترادف ہوگا۔

انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کا حال احوال جاننے کے لئے تمام وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.