پنڈدادنخان

الیکشن میں حلقہ کے عوام نوابزادہ مطلوب مہدی کا بھر پور ساتھ دیں گے۔ راجہ فرقان راسب خان

پنڈدادنخان: سابق ایم این اے راجہ راسب خان (مرحوم) کے صاحبزادے نوابزادہ راجہ فرقان راسب خان نے کہا کہ دارا پور کا نوابزادہ خاندان نہ صرف جہلم بلکہ پورے ملک کے بے داغ ماضی رکھنے والا خاندان ہے ہمارے خاندان کی حب الوطنی جرات اور استقامت کے اپنے تو اپنے مخالفین بھی معترف ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی کا الیکشن کارکنان اور یوتھ ونگ کے نوجوان لڑیں گے، الیکشن تک انتخابی کمپین کی مانیٹرنگ خود کروں گا، نوابزادہ مطلوب مہدی کی سیاسی بصیرت اور اصول پرستی نے ہر با شعور شہری کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ نوابزادہ مطلوب مہدی کا ساتھ دے۔

نوابزادہ راجہ فرقان راسب خان نے کہا کہ سابق آمر مشرف کے دور میں ساڑھے آٹھ سال جہلم میں اقتدار کے مزے لینے والوں نے علاقہ و عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، ان سیاسی شعبدہ بازوں کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے یہی وجہ بلدیاتی الیکشن میں اپنے آبائی یونین کونسل لدھڑ سے الیکشن بھی نہ جیت سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوابزادہ مطلوب مہدی نے کم مدت میں اپنے حلقہ میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل کروائے ہیں، 2018کے الیکشن میں حلقہ کے عوام بھی نوابزادہ مطلوب مہدی کا بھر پور ساتھ دیں گے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ان کو کامیابی ملے گی اور ووٹر ان کی شرافت اور ایمانداری کی بھر پور حمایت کر کے ان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button