جہلم

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نڈر مجاہد تھے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کے آگے سر تسلیم خم نہیں کیا۔ پروفیسر سلیم احمد

جہلم: شہر کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت الحاج پروفیسر محمد سلیم احمد نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نڈر مجاہد تھے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کے آگے سرِ تسلیم خم نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے واحد ایٹمی صلاحیت کے خالق محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال پر دلی صدمہ ہوا ہے، عظیم محسن کی رحلت پر پوری قوم آج خود کو یتیم سا محسوس کررہی ہے۔

پروفیسر محمد سلیم احمد نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صلاحیتوں اور خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہ صرف مملکت خداداد کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا بلکہ امریکہ سمیت عالمی طاغوتی طاقتوں کے سامنے جھکنے سے انکار کرکے دنیا کو نڈر بے باک بندہ مومن کے عملی نمونہ سے بھی روشناس کروایا۔

پروفیسر محمد سلیم احمد نے قوم سے اپیل کی ہے کہ بروز جمعہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی کامل مغفرت اور درجات کی بلندیوں کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button