ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں وسیع پیمانے پر انتہائی منظم سموک ایکسرسائز کا انعقاد

0

جہلم: دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظرڈسٹرکٹ جیل جہلم میں دیگر اداروں کے تعاون سے وسیع پیمانے پر انتہائی منظم سموک ایکسرسائز کا انعقاد کیاگیا، تمام اداروں کی استعداد کار اور دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت کا جائزہ لینے کے لیے جیل پر دہشت گردوں کی طرف سے شمال مغربی حصے سے حملہ کرنے کا فرضی منصوبہ بنایا گیا ۔

فوری طور پر جیل فورس نے الرٹ ہو کر جیل کے گرد حفاظتی اقدامات قائم کرتے ہوئے سیکیورٹی حصار قائم کرتے ہوئے پوزیشن سنبھالی اور ایمرجنسی سائرن بجا کر ہنگامی حالات کے بارے میں دیگر اداروں کو آگاہ کیاگیا جس میں جیل کے افیسران اور جوانوں کے علاوہ پاکستان آرمی کی یونٹ 10 Medium regiment کھاریاں کی طرف سے Bomb Disposal Squad اور Responce Force Quick کے افیسران اور پاک فوج کے جوانوں کے علاوہ پنجاب پولیس ایلیٹ فورس ،سپیشل برانچ اور دیگر سول اداروں ،انجنسیز کے اعلیٰ تربیت یافتہ اور جزب حب الوطنی سے لیس جوانوں نے بھی شرکت کی۔

جیل فورس اور پنجاب پولیس کے جوانوں نے فوری طور پر جیل کی تمام بلڈنگ کو چاروں اطراف سے گھیرا کر دہشت گردوں کے فرضی حملہ کا بھر پور مقابلہ کیا اور ایمرجنسی صورت حال کو عملی طور پر کنٹرول کرتے ہوئے حملہ آور دہشت گردوں کو موقع پر ہلاک کر دیا گیا ،بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے باردوی مواد کو ناکارہ بنا کر ضائع کیاگیا موک ایکسرسائز کے اختتام پر ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے اجتماعی دعا کا اہتمام کیاگیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی بلند کیے گئے۔

اس موقع پر جیل سپرٹینڈنٹ فرخ سلطان نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایمرجنسی کنٹرول کے محکموں کی طرف سے ایکسرسائز میں حصہ لینے والے افسران و ملازمین سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بروقت رسپانس پر متعلقہ محکموں کے سربراہان کا شکریہ ادا کیا بلکہ’’ ہر فر د ہے ملت کے مقدر کا ستارہ‘‘ کے مصداق تمام نوجوانوں کے جذبہ حب الوطنی اور ملک و قوم کی حفاظت اور اداروں کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے حوصلہ کی بھر پور انداز میں تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل کے افسران اور نوجوان کو پاک فوج کے بہترین ادارے Army Marksmanship یونٹ سے ہتھیاروں کے درست استعمال اور نشانہ بازی کی ٹریننگ کروائی گئی ہے علاو ہ ازیں ڈسٹرکٹ جیل کی سیکیورٹی کو منظم اور مربوط کرنے کے لیے مین جیل گیٹ باہر اور اندر نئے سیکیورٹی بیریئیرز بھی لگا دیئے گئے ہیں اور مسلح ملازمین کی ڈیوٹی کے لیے نئے حفاظتی مورچے بھی بنائے گئے ہیں۔تاہم ڈسٹرکٹ جیل جہلم کی چاروں طرف نئی سیکیورٹی دیوار کی سکیم مکمل کروا دی گئی ہے اور نئے سیکیورٹی ٹاورز کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

علاوہ ازیں جیل سپرٹینڈنٹ کی ذاتی دلچسپی اور توجہ سے کافی عرصے سے اندرون جیل سنٹرل ٹاور کا کام تعطل کا شکار تھا جس کی تعمیر مکمل کروا کر سنٹرل ٹاور کا استعمال بھی شروع کرواد یا گیا ہے جیل پر دہشت گردی کے حملہ یا کسی دیگر ہنگامی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کی طرف سے جامد Contigency Plan بھی جاری کروا دیا گیا ہے جو کہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم کی سیکیورٹی کے لیے کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.