جہلماہم خبریں

یوم عاشورہ پر تمام مکاتب فکر کا پولیس کے ساتھ تعاون قابل ستائش ہے۔ ڈی پی او سید مصطفی تنویر

جہلم: یوم عاشورہ محرم الحرام پر تمام مکاتب فکر کا پولیس کے ساتھ تعاون قابل ستائش ہے ، علماء کرام ، ممبران صوبائی اسمبلی جہلم، انجمن تاجران،سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان نے بھر پور تعاون کیا۔

ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے گزشتہ روز محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے پرامن اختتام پر کیا۔انہوں نے کہا کہ تما م مکاتب فکر کے علماء کرام ، ممبران صوبائی اسمبلی جہلم، انجمن تاجران،سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان کا عاشورہ محرم الحرام پر پولیس کے ساتھ تعاون قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس سمیت تما م سکیورٹی ایجنسیوں کے اہلکار داد کے مستحق ہیں جنہوں نے امن و امان برقرار رکھنے کے سلسلے نہایت احسن طریقے سے ڈیوٹی سرانجام دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button