کھیوڑہاہم خبریں

چوہدری عابد اشرف جوتانہ اور راجہ افتخار احمد شہزاد کی گورنر پنجاب سے ملاقات

کھیوڑہ: گورنر پنجاب چوہدری سرور کے ساتھ گورنر ہاؤس میں سابق تحصیل ناظم و امیدوار ایم این اے چوہدری عابد اشرف جوتانہ کی قیادت میں سابق تحصیل ناظم راجہ افتخار احمد شہزاد ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے یونین نمائندگان و دیگر کی ملاقات۔ گورنر پنجاب سے ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کی بندش اور ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے پر بات چیت ملازمین کی بہتری کے لیے ہر پلیٹ فورم پر ملازمین کے ساتھ بھر پور ساتھ دیں گے۔ چوہدری عابد اشرف جوتانہ اور راجہ افتخار احمد شہزاد مسائل حل کرنے کے لیے پر عزم۔

تفصیلات کے مطابق ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری عرصہ داراز سے بند پڑی تھی اور فیکٹری ملکان نے ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا تھا جس پر سابق تحصیل ناظم و امیدوار ایم این اے چوہدری عابد اشرف جوتانہ کی قیادت میں سابق تحصیل ناظم راجہ افتخار احمد شہزاد ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے یونین نمائندگان صدر ملک نصرت چوہدری ریاض للِہ چوہدری عبدالرحمن راجہ زاہد جنجوعہ معروف بزنس مین چوہدری مسعود کھوتھی چوہدری عبداللہ عاصم چوہدری اسد الرحمٰن نے گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی۔

چوہدری عابد اشرف جوتانہ اور یونین صدر ملک نصرت نے ملازمین کے مسائل سے گورنر پنجاب کو بریف کیا، گورنر پنجاب نے یقین دلایا کہ انشاء اللہ بھرپور کوشش کریں گے۔

چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے نمائندگان کو بھرپور یقین دلایا کہ انشاء اللہ میں ملازمین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوں میں جتنا ممکن ہو سکا، ملازمین کی بہتری اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button