دینہاہم خبریں

جہلم میں کورونا پھر سے سر اٹھانے لگا، فعال کیسز کی تعداد 3 ہو گئی

دینہ: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ضلع جہلم میں آج مزید کورونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، اس وقت جہلم میں 3 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 147362 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2764 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، اب تک کل 2684 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 77 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 85985 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1281 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 35 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %1.53 ہے۔

جہلم میں اب تک 73 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔ اب تک 3019 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 863480 بارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی کے 26 مثبت کیس رپورٹ ہوئے۔ اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی سرویلنس کے دوران 17 آوٹ ڈور مقامات اور 3 ان ڈور مقامات سے ڈینگی کا لارواہ برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button