رمضان المبارک؛ غرباء کی امداد کی بجائے دکھاوے کی افطاریوں پر زور، روزہ خوروں کی موجیں

0

جہلم: غرباء کی امداد کی بجائے دکھاوے کی افطاریوں پر زور،روزہ خوروں کی موجیں، سفید پوش لوگ بنیادی ضرورتوں کو ترس گئے، شہر میں درجنوں مقامات پر فوٹو سیشن افطار ڈنر جاری۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں ماہ رمضان میں خاموشی سے غرباء کی امداد کرنے کی بجائے نمود ونمائش پر زیادہ زور دیا جار ہا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں مقامات پر فوٹو سیشن افطاریوں کا سلسلہ عروج پر ہے ان افطاریوں میں اہم سیاسی شخصیات کو بلا کر درجنوں تصاویر بناکر سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ کیلئے ذریعے مشتہر کی جاتی ہیں جس کا مقصد صرف اور صرف ذاتی تشہیر ہے۔

شہر میں ہزاروں گھر ایسے ہیں جہاں سفید پوش لوگ اپنی مجبوریوں کے باعث اپنے بچوں کی خواہشات پوری کرنے سے قاصر ہیں ایسے لوگ مہنگے داموں فروٹ ، سبزی اور دیگر اشیاء خریدنے کی بجائے خاموشی سے سوکھی روٹی پر گزارہ کرتے نظر آتے ہیں جبکہ دکھاوے کی افطاریوں میں درجنوں اقسام کے فروٹ ، جوس اور کھانے پیش کئے جاتے ہیں جو نوے فیصد روزہ خور افراد کھا جاتے ہیں اور اصل روزہ دار دس فیصد ہی ہوتے ہیں۔

سماجی شخصیات کا کہنا ہے کہ لاکھوں روپے کی فوٹو سیشن افطاریوں پر خرچہ کرنے کی بجائے اگر اپنے علاقے کے مستحق ، بیمار افراد کی خاموشی سے امداد کردی جائے تو معاشرہ میں بہتری آ سکتی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.