پنڈدادنخان سے موٹروے جانے والی سڑک محکمانہ عدم دلچسپی کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی

0

پنڈدادنخا ن سے لِلہ موٹروے جانے والی انتہائی مصروف اور اہم سڑک محکمانہ عدم دلچسپی کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، لِلہ پولیس کی کی جانب سے پٹرولنگ کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے ٹوٹی سڑک ڈاکوؤ ں کے لئے سونے کی چیڑیا سے کم نہیں، کوڑہ چوران، گول پور،بھیلووال اور سروبہ تک بنے پل انتہائی خستہ حال ہوچکے ہیں، لِلہ روڈ پر درجنوں حادثات اور ڈکیتی کی وارداتیں ہوچکی ہیں۔ عوام کا اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان سے لِلہ موٹروے انٹر چینج تک جانے والی سڑک عرصہ دراز سے مقامی انتظامیہ اور محکمہ ہائی وے کی عدم توجہ کی وجہ سے انتہائی خطر ناک ہو چکی ہے تحصیل پنڈدانخان کو موٹر وے سے ملانے والی اس انتہائی مصروف اور اہم سڑک جو کہ خوشاب ،سرگودھا،راولپنڈی، لاہور جا نے کے لیے واحد سڑک ہے جس پر موجود تین بڑے پل اپنی زندگی کی آخری سانسیں لے رہے ہیں۔

سڑک پر بڑے گڑھوں جس میں گاڑیوں کے ٹائر پھنسنے سے ہونے والے حادثات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،پلوں پر جگہ جگہ موجود گڑھوں کے گرد پتھر رکھ کر نشاندہی کر رکھی ہے جس کا بھر پور فائدہ جرائم پیشہ عناصر کو ہو رہا ہے سٹرک کا کئی فیصد حصہ مکمل طور پر غائب ہو چکا ہے، بیس کلومیٹر کی اس اہم سڑک پر جگہ جگہ کئی کئی فٹ لمبے اور گہرے گڑھے بن چکے ہیں۔

برساتی نالوں کے نامناسب انتظامات کیوجہ سے نشیبی علاقے کی سڑک پر پانی کھڑا رہتا ہے ، جبکہ پل اورپلیاں بھی انتہائی خطر ناک حالت میں مسلسل ٹریفک کے استعمال میں ہے، مقامی سیاسی نمائندوں سمیت متعلقہ ذمہ دار محکموں کی غفلت کے سبب عام عوام کو انتہائی دشواری اور حادثات اور ڈکیتی راہزنی کی صورت میں جانی ومالی نقصا ن کا سامنا ہے۔

عوامی سماجی حلقوں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مقامی ایم این اے فواد چوہدری اور ایم پی اے حاجی ناصر لِلہ سمیت اعلی حکام سے اپیل کی ہے، اس سے قبل کوئی بڑا حادثہ ہو ہنگامی بنیادوں پر اس سڑک کی مرمت کا کام شروع کیا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.